پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس ،ہفتہ آزادی تقریبات شروع

پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس ،ہفتہ آزادی تقریبات شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلہ میں ہفتہ آزادی تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔۔۔

 جس کا افتتاح دائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق نے پاکستانی پرچم فضامیں لہرا کر کیا اور کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر، اساتذہ اور پاکستانی رنگوں میں ملبوس طلبہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ یونیورسٹی کیمپس کے پنڈال کو خوبصورت جھنڈیوں اور سبز و سفید غباروں سے خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھاجبکہ اس موقع پر فضامیں غبارے بھی چھوڑے گئے ۔ طلبہ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ پنڈال پاکستانی نغموں اور ترانوں سے گونج اُٹھا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز شہزاد رفیق نے کہا کہ علم اور قلم کی طاقت سے ہم ہر محاذ پر جیت سکتے ہیں اس لئے طلبہ کو پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اسلاف نے یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اس لئے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کی حفاظت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں