لدھیوالہ وڑائچ:ہمسایوں کے گھر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )مصری میانی میں ہمسایوں کے گھر جانے والی 17سالہ لڑکی کو 3 اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزم فرار ہوگئے ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مصری میانی کے رہائشی محمد سلیم کی 17سالہ بیٹی (ش)اپنی ہمسائی عابدہ بی بی کے گھر گئی جہاں پہلے سے ہی موجود اوباشوں اعجاز عرف ملنگی ، مبشر شاہ اور عامر شاہ نے مبینہ طور پر (ش)کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گئے ۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے زیادتی کا نشانہ بننے والی (ش) کے والد محمد سلیم کی درخواست پر ملزمان اعجاز عرف ملنگی، مبشر شاہ اور عامر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔