کٹلری صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات خوش آئند :رہنما

کٹلری صنعت کی ترقی کیلئے اقدامات خوش آئند :رہنما

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعظم شہباز شریف اور سمال اینڈ میڈیم اتھارٹی پاکستان کے نئے ویژن جس میں 3 کروڑ روپے تک سالانہ مینوفیکچرنگ صلاحیت والے مقامی کٹلری صنعت کاروں کی ترقی کیلئے سمیڈا اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو مشترکہ ذمہ داریاں دی جائیں گی۔۔۔

 اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمینز پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد خالد مغل،مہر شکیل اعظم اور سابق سینئر وائس چیئرمین راحت نذر مغل، حاجی نواز چیمہ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اداروں کو ایک پیج پر رہتے ہوئے کٹلری کلسٹر وزیرآباد کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے جلد سے جلد سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی آباد کاری پر توجہ دینی ہو گی جس سے کٹلری مصنوعات کے فیملی ایچ ایس کوڈ 82 کی ایکسپورٹ کو گلف مارکیٹ میں بڑھایا جا سکتا ہے ،وہاں قربانی والی چھریوں بڑی مانگ ہے مگر سٹی آف کٹلری وزیرآباد میں موجود مقامی مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز رہائشی ایریا میں واقع ہے جس کی فوری برینڈنگ اور مارکیٹنگ کے فروغ کے لیے اسے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد میں منتقل کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی پنجاب حکومت ایک آسان اور بلا سود قرضہ جات فراہم کرے جس سے ہزاروں مرد و خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور امریکہ کے بعد گلف میں مقامی کٹلری مصنوعات کی ایکسپورٹ کو تیزی سے بڑھایا جا سکے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں