شہری کی پراسرار ہلاکت ، قتل کاشبہ
راہوالی(نمائندہ دنیا)شہری کی پراسرار ہلاکت ، قتل کاشبہ ،لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔ محلہ دارلسلام کے رہائشی شہباز برگر والا کی رات ڈیڑھ بجے گھر میں موت واقع ہو گئی جسکی پیشانی پر چوٹ کا نشان موجود تھا۔
شہباز کے بڑے بھائی شاہد بھٹی نے شک کا اظہار کیا کہ اس پر تشدد کیا گیا اور نشان بھی موجود ہے جبکہ اہل محلہ کے مطابق شہباز رات ڈیڑھ بجے واش روم گیا جہاں اسے ہاررٹ اٹیک ہوا ۔ اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ عدنان اعجاز ،سب انسپکٹر منظور نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا۔