مدثر قیوم ناہرا اور ڈی سی کل پوزیشن ہولڈرزکوانعامات تقسیم کرینگے

مدثر قیوم ناہرا اور ڈی سی کل پوزیشن ہولڈرزکوانعامات تقسیم کرینگے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)لیگی راہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کل بروز ہفتہ صبح 11بجے ڈویژنل پبلک سکول میں بورڈ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ اور بہترین کارکردگی پر اساتذہ میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کرینگے ۔

 گوجرانوالہ بورڈ کے سالانہ سکینڈری امتحانات 2025میں ڈویژنل پبلک سکول کی طالبہ زرین امتیاز نے نوشہرہ ورکاں میں پہلی پوزیشن لی ہے جبکہ سکول کا مجموعی رزلٹ 100 فیصد رہا ہے اور تحصیل نوشہرہ ورکاں کے سرکاری سکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں