خوش نصیب ہیں جو اللہ کے گھر مہمان بنتے ،پیر تبسم بشیر

 خوش نصیب ہیں جو اللہ کے  گھر مہمان بنتے ،پیر تبسم بشیر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )عالمی مبلغ اسلام وسجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال علامہ پیر تبسم بشیر اویسی نے کہا ہے کہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے خوش نصیب ہیں جو اﷲ کے گھر مہمان بنتے ہیں ۔

انسان کو بیت اﷲاور مدینہ شریف میں خوداحتسابی کا وقت ملتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صنعتکار حافظ منیر قادری کے بیٹے فلک کی عمرہ روانگی پر مبارکباد پیش کرتے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں