ڈسکہ :ٹینکی نمبر1کے اردگرد ریڑھی بانوں کے ٹھیلے قائم
موترہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ٹینکی نمبر1کے اردگرد ریڑھی بانوں نے مٹی ڈال کر مستقل ٹھیلے لگالیے ،راہگیروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے اورمیونسپل کمیٹی کی ٹینکی نمبر1کے ارد گرد کئی ماہ سے ریڑھی بانوں نے قبضہ کیاہواتھا اب انہوں نے مٹی ڈال کر وہاں مستقل ٹھیلے لگالیے ہیں جس سے وہاں گزرنے والوں کو شدید دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے ،یہ ریڑھی بان اتنے بااثر ہیں کہ کوئی بھی ان کیخلاف کارروائی نہیں کررہا ان ریڑھی بانوں کی تعدا دمیں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائی گئی پیرا فورس بھی ریڑھی بانوں کے مستقل ٹھیلوں کو ہٹانے میں ناکام نظر آرہی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ،کمشنراورڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔