ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کاسکولوں چلڈرن ہسپتال میں سہولیات جائزہ

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کاسکولوں  چلڈرن ہسپتال میں سہولیات جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا گورنمنٹ ہائی سکول دھلے ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہین آباد اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر ماڈل ٹاؤن کا دورہ، کلاس رومز، کمپیوٹر و سائنس لیب کا معائنہ کیا۔

تعلیمی امور سمیت جاری داخلہ مہم اور صفائی کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے چلڈرن ہسپتال کے دورہ پرطبی سہولیات کا جائزہ لیا، ہدایت کی کہ یقینی بنایاجائے کہ کوئی مریض علاج معالجہ سے محروم نہ رہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے علی راجباہ روڈ( گندا نالہ)اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اور سیوریج مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ خالی پلاٹوں، راجباہ کے اطراف کچراپوائنٹس فوری صاف کرنے ، آبادی سے ملحقہ پلاٹ میں جمع سیوریج کاپانی نکالنے کے احکامات جاری کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں