آزادی کی نعمت غلامی کی زنجیروں کوبہا لے جاتی :علما
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی،پروفیسر حافظ عبد الستار حامد،حافظ عمران احمد،پیر محمد عارف ہزاروی۔۔۔
صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی،علامہ احمد ندیم قادری،علامہ محمد ابراہیم محمدی،حافظ نعمت اللہ ظفر، علامہ محمد حماد الدین صدیقی،علامہ محمد نعیم الرحمن ہزاروی،سید احمد رضا شاہ نے جمعتہ المبارک کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادفضاؤں کی مسرتیں، خوشیاں خوش نصیب قوموں کومیسرآتی ہیں،حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں ماؤں،بہنوں،بوڑھوں اوربچوں کی لاتعدادشہادتوں کے بعداللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک پاکستان معرض وجودمیں آیا،آزادی کی نعمت کاسمندرغلامی کی زنجیروں کوبہا لے جاتا ہے ،14اگست کے دن کاسورج پاکستانی قوم کے لئے مسرت وخوشیوں کاپیغام لیکرطلوع ہوتا ہے اوراس عزم وعہدکاسبق یاد دلاتا ہے کہ پاکستان بنانے والے رہنماؤں کے پیغامات آنے والی نسلوں میں منتقل کریں اورپاک سرزمین کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیاررہیں،پاکستانی قوم باہمت قوم ہے ، پاکستان ہمارے بزرگوں سپہ سالاروں اورراہنماؤں کی امانت ہے پاکستان کی سلا متی اورفروغ اسلا م کیلئے امت مسلمہ کومل جل کرجدوجہدکرنا ہوگی ۔