الہ آباد:منشیات فروش پولیس اہلکار گرفتار ،حوالات میں بند
الہ آباد (نمائندہ دنیا )منشیات فروشی میں ملوث پولیس اہلکار کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا گیا، بتایاگیاہے کہ تھانہ آلہ آباد میں تعینات یاسین نامی کانسٹیبل کی منشیات فروشی میں سہولیت کاری کی۔۔۔
آڈیو سامنے آئی جس میں کانسٹیبل منشیات فروشی کی رقم کا لین دین کروا رہا ہے جس میں ایک خاتون اور مرد بھی شامل ہیں، آڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چونیاں کو انکوائری کا حکم دیا تو کانسٹیبل کا منشیات فروشوں کے ساتھ رابطہ ثابت ہو گیا جس پر ڈی پی او کی ہدایت ایس ایچ او آلہ آباد صابر چھینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کانسٹیبل کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے ۔