ڈی پی او سیالکوٹ کی جانب سے پولیس مقابلے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے بہادر کانسٹیبلوں نوید اکرام اور بابر کی عیادت کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچے۔۔۔
جہاں انہوں نے پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس کے جانباز سپاہیوں نوید اکرام اور بابر کی عیادت کی۔ڈی پی او نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جرات و بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے اور زخمی ہونے کے باوجود حوصلہ بلند رکھنے پر دونوں اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے جوانوں کے علاج معالجہ سے متعلق ڈاکٹرز سے بات چیت کی اور جوانوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔