کٹلری ایسوسی ایشن اور اے کے کارگو کی جانب سے سیمینار
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن اور اے کے کارگو کی جانب سے مشترکہ سیمینار،صنعتکاروں کو بیرون ممالک بذریعہ سمندر اپنی مصنوعات کو بھجوانے کیلئے خصوصی رعایت دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اے کے کارگو کی جانب سے آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے صنعتکارروں کیساتھ سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو اے کے کارگو علی افضل کلیار اور چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال اسلم بھٹہ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں حبیب اللہ چودھری،الیاس خان، سلطان محمود ٹیپو،طاہر فیق منہاس عدنان شکر گورائیہ تھے ۔اس موقع پر علی فضل کلیار نے کہا کہ وہ کٹلری کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں کا مال بیرون ممالک بذریعہ سمندر بھجوانے کیلئے خصوصی ڈسکائونٹس ریٹ متعارف کروا رہے ہیں جس سے صرف کٹلری ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ صنعتکار فائدہ اٹھا سکیں گے اس کا مقصد یہ ہے کہ صنعتکار خصوصاً کاٹیج انڈسری سے وابستہ چھوٹے صنعتکار یورپ امریکہ سمیت دنیا کے دیگرممالک میں اپنا سامان نہ صرف سستے داموں بلکہ محفوظ طریقے سے بھجوا سکیں گے ۔اس موقع پر چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن جمال اسلم بھٹہ، جنرل سیکرٹری حبیب اللہ چودھری اور نائب صدر الیاس خان نے علی افضل کلیار کی اس آفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صنعتکاروں کیلئے مفید ثابت ہو گی ۔