ڈپٹی کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ کا اچانک دورہ
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ کا سرپرائز وزٹ ڈاکٹر اور عملہ کی حاضری چیک کی، دوا کے سٹاک اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجید کے ہمراہ علی الصبح رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے امور کا جائزہ لیا ،مریضوں کے لئے صاف اور ٹھنڈ ے پانی کی دستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کو فرائض ذمہ داری اور فرض شناسی سے ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے مرکز صحت سے ملحقہ فارمیسیز ،میڈیکل سٹور ز کا بھی معائنہ کیا ادویات کے بیج اور معیا رو دیگر ریکارڈ چیک کیا۔