حافظ آ باد :رسمی تعلیم کی افادیت اور نتائج کے حوالے سے سیمینار

حافظ آ باد :رسمی تعلیم کی افادیت  اور نتائج کے حوالے سے سیمینار

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ کے داخلوں میں نمایاں کمی اور والدین کی جانب سے ‘‘ رسمی تعلیم کی افادیت اور نتائج ’’پر سوالات اٹھائے جانے کے۔۔۔

 سنگین مسئلے پر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں تعلیمی نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ تعلیمی زوال قومی بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے جس کے تدارک کے لیے والدین، اساتذہ، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے معیار میں بہتری، نصاب کی جدید خطوط پر تشکیل اور نوجوانوں کی عملی و پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں