تتلے عالی:ڈاکوئوں نے متعدد افراد سے رقم اور موبائل فون چھین لئے
تتلے عالی(نامہ نگار )ماڑی بھنڈراں کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے علی حمزہ سے 36ہزار روپے اور موبائل فون ،ہمراہی وقار سے 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔
جاجوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار دوڈاکوؤں نے قلعہ دیسا سنگھ کے یاسین اور اسکی والدہ سے 3500روپے اور موبائل فون چھین لیا،ہردواودھے میں عدنان احمد سے دو ڈاکوؤں نے 45ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،تتلے عالی کے زوہیب کی موٹر سائیکل نمبر جی اے سی9955گھر کے باہر سے چوری ہو گئی، تتلے عالی میں انس کی55ہزار روپے کی بکری حویلی سے چوری ہوگئی ۔