ڈسکہ :وکیل کو دھمکیاں ، اغوا کی کوشش 2 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )وکیل کو دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے پر 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
میاں گلریز ایڈووکیٹ اپنے آفس کالج روڈ ڈسکہ سے باہر نکلے تو ٹریفک حادثے کی وجہ سے لوگوں کا ہجوم تھا، وہ فون کال سن رہے تھے کہ تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات کانسٹیبل عمار اور جمال آگئے اور وکیل پر رائفلیں تان لیں اوراغوا کی کوشش کی، تھانہ سٹی پولیس نے دونوں کانسٹیبلوں عمار اور جمال کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔