سیالکوٹ:ڈی پی او کی مقابلے میں شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت

سیالکوٹ:ڈی پی او کی مقابلے میں  شہید اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد گزشتہ روز پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو کے گھر گئے۔

 شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی، بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا پوری قوم اپنے شہدا اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کی قرض دار ہے ، شہید کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا ،پنجاب پولیس شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں