گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں 19 لاکھ ایکڑ پر دھان کی پیوند کاری

گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں  19 لاکھ ایکڑ پر دھان کی پیوند کاری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ/ گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اقدامات کا جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

 جس میں چاول کی فصل اور ڈویژن میں زراعت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ڈویژنوں کے تمام افسر وں ،کمیٹی ممبران بشمول کاشتکار برادری کے نمائندوں اور فرٹیلائزر/ بیج/کیڑے مار ادویات کے ڈیلرز/نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شکیل نے شرکا کو گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن میں چاول کی فصل کی پیوند کاری اور پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 10 لاکھ سے زائد ایکڑ پر چاول کی پیوند کاری کی گئی۔ جو ہدف کا 128 فیصد ہے اور گجرات ڈویژن میں 9 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چاول کی کاشت کی گئی جو ہدف کا 132 فیصد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں