جی ٹی روڈ کے اطراف غیر قانونی عمارتیں مسمار کرنے کا فیصلہ

جی ٹی روڈ کے اطراف غیر قانونی عمارتیں مسمار کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ہائی ویز اور بلدیاتی اداروں کی حدود میں شامل جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈ میں غیر قانونی اضافی عمارتوں کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

سروس روڈ کی تعمیرو توسیع کے پیش نظر غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں۔ میونسپل کارپوریشن ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہائی ویز نے باقاعدہ کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق ہائی وے کی حدود میں تعمیر کی گئی کمرشل عمارتیں ، دکانیں، پلازے ، مارکیٹیں ،گودام ،شورومز ،پٹرول پمپس وغیرہ شامل ہیں۔ گوجرانوالہ ضلع کے متعدد مقامات پر سروس روڈ کی توسیع کی جائے گی جس کیلئے جلد جی ٹی روڈ پر کام شروع کیا جائے گا جس سے پہلے تمام غیر قانونی کمرشل ،نان کمرشل عمارتوں پر سرخ نشانات لگا کر نشان دہی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں