چینی بحران پیدا کرنیوالے اسمبلیوں میں ہیں :ڈاکٹر طارق
گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے جماعت اسلامی جلالپورجٹاں کے زیراہتمام ممبرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔
آج پاکستان کے مسائل کے ذمہ دار باری کے بخار کی طرح قوم کی گردنوں پر مسلط کئے جانے والی پارٹیاں اور ان کے کرپشن زدہ نیب زدہ،وکی لیکس زدہ سیاست دان ہیں،چینی مافیا، پٹرول مافیااور آئی یی پی پیز میں انہی بڑی جماعتوں کی چھتری کے نیچے لوٹ کھسوٹ کا دھندہ کر رہے ہیں، بیوروکریسی میں بھی کرپشن کے سکینڈل زبان زد عام ہیں ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا 1972 کے حکمران چینی چوروں کو پکڑ رہے تھے 2025 کے حکمران چینی چوروں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں یہ چینی کا بحران پیدا کرنے والے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے شہری، جو پہلے ہی بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم ہیں، اب بمباری، قحط، بیماری اور بین الاقوامی بے حسی جیسے کربناک حالات سے دوچار ہیں انہو نے کہاکہ اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں۔