سیالکوٹ:صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ،2 افراد پر مقدمہ

سیالکوٹ:صحابہ کرام کی شان میں گستاخی ،2 افراد پر مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف واقعا ت میں سوشل میڈیا ویڈیو میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور طنزیہ نام استعمال کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 تھانہ کینٹ پولیس نے کانپور کے رہائشی نوید حسین کی رپورٹ پر صحابہ کرام کی گستاخی کرنے کے الزام میں محمد عرفان سمیت65نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ298اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا، نوید حسین کیمطابق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیومیں محمد عرفان صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کررہا ہے اور دیگر60سے 65 نامعلوم افراد بھی اسکی تائید کررہے ہیں۔، تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فیصل نوید کی رپورٹ پر صحابہ کی شان میں گستاخی پر منظور مینگل کے خلاف دفعہ298اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا، فیصل نوید کیمطابق وہ موبائل استعمال کررہا تھا کہ ایک ویڈیو اسکے سامنے آئی جس میں مولوی منظور مینگل ایک شخص سے ٹیلی فون پر بات کے دوران صحابہ کا مذاق اڑا رہا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں