کامونکے:ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (نامہ نگار )ڈکیتی کی وارداتوں میں 3 افراد کو لوٹ لیا گیا۔ فیض آباد کے علی حیدر سے ڈاکو 20ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
چک ریحان کے یاسر سے موضع کھرک کے قریب دو ڈاکو80ہزارروپے ،2موبائل فون اور قیمتی گھڑی چھین کر لے گئے ۔ سنت پورہ کے محمد رضوان سے کنگروالی نہر کے پل پر دو ڈاکو 20 ہزار روپے ،3 موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے۔صدر پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔