ڈسکہ:ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3 افراد گرفتار ، ایک فرار

ڈسکہ:ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3 افراد گرفتار ، ایک فرار

ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3 افرادرنگے ہاتھوں گرفتار جبکہ ایک پولیس کو چکما دیکرفرارہو گیا ۔

 پولیس کو اطلاع ملی کہ اپناٹاؤن ڈسکہ میں شیراز بٹ ’داؤد مغل ’عتیق ہاشمی اور ایک نامعلوم پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس نے چھاپہ مارکر شیراز بٹ ’داؤد مغل اور عتیق ہاشمی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ ایک نامعلوم فرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں