رکن اسمبلی وقار چیمہ کا ریڑھی بانوں کیلئے متبادل جگہ کا وعدہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )غلہ منڈی ستھرا ریڑھی بازار وزیرآباد کے نکاسی آب کے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے حسام چیمہ کی طرف سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے کیلئے ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے تاجروں کے ہمراہ ستھرا ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔
چھابڑی فروشوں کی جگہ ستھرا ریڑھی بازار لگوانے کے بعد انتظامیہ غائب ہو گئی تھی ۔ ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے منڈی میں موجود پرانا تھانہ کی جگہ کو بازار میں تبدیل کرانے کے حوالے سے بھی ریڑھیوں کو معقول جگہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا، چھابڑی سبزی فروشوں کے صدر عمر دراز بٹ انجمن تاجران کے نائب صدر اکبر بٹ کاروباری شخصیت کرنل وقار انور شیخ، خواجہ شعیب ، شیخ بلال و دیگر دکانداروں نے ایم پی اے وقار احمد چیمہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چھابڑی فروشوں کے مسائل سنے ۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ان کی تمام تر ضروریات جلد پوری ہوں گی۔ وقار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ ہماری قائد مریم نواز اس وقت پورے پنجاب کو ترقی کی طرف گامزن کیے ہوئے ہیں اور ان کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب اور دیگر عوامی سہولیات لوگوں کو ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میں جلد ٹف ٹائلیں لگا کر کے نکاسی آب اور سٹریٹ لائٹس مسئلے کو حل کیا جائے گا اور ریڑھی بانوں کو بھی متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ۔