برسوں سے قوم عظیم پاکستان کی متلاشی :فردوس عاشق

برسوں سے قوم عظیم پاکستان کی متلاشی :فردوس عاشق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کی لکیر کھنچی، بارڈ پر بیٹھے لوگوں نے سینہ تان کے دھرتی ماں کا حق نبھایا۔

بزنس کمیونٹی ہو، میڈیا ہو، اقبال کے شاہین ہوں، ہر کسی نے اس آزادی کے فلسفے کو آگے بڑھایااس شہر کے سپو ت نے آزادی کا خواب دیکھاآج 78سال گزرنے کے باوجود قوم عظیم پاکستان کی متلاشی ہے آج بھی کوالٹی ایجوکیشن کے میدان میں امیر اور غریب کے درمیان بڑا گیپ ہے ،سوشل سیکٹر میں چیلنجز ہیں دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی نہیں قائد اعظم کے پاکستان کے اندر اپنے حقوق مانگتے ہیں قائد کے پاکستان کے ساتھ ہمارے فرائض بھی جڑے ہیں ،فیلڈ مارشل کو بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں آپر یشن سندور مودی کے گلے کی ہڈی بن گیا ،78واں یوم آزادی اور کامیابی اکٹھے منا رہے ہیں ہمارے گھر کے اندر نکتہ نظر مختلف ہو سکتے ہیں سیاسی راستے جدا ہو سکتے ہیں ، پاکستان کے تقدس اور سلامتی کیلئے ہم اکٹھے ہیں افواج پاکستان کیلئے نغمے اور قومی ترانے ہی انکے تمغے ہیں قوم کی زبان پر جب نغمے آتے ہیں تو جوان سینہ تان کر محا ذ جنگ میں کھڑے ہو جاتے ہیں ہر بندے کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہے ، افواج پاکستان کی سفارتکاری سب پر بھاری ہے۔ سونامی اور جنون کا حل صرف سکون ہے قوم عہد کر چکی ہے پاکستان کے اندر اندرونی اور بیرونی غداروں کی کوئی جگہ نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں