میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے زیراہتمام مینارٹی ڈے کے حوالے سے واک

میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے زیراہتمام  مینارٹی ڈے کے حوالے سے واک

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے زیراہتمام مینارٹی ڈے کے حوالے سے اے ڈی سی جی کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا ۔۔

 میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے زیر اہتمام واک کی قیادت اے ڈی سی جی فیصل سلطان اور اے سی صدر فیصل مجید نے کی، واک میں سابق کونسلر مشتاق بوٹا سمیت درجنوں سینٹری ورکرز شریک ہوئے ۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔اے ڈی سی جی نے مینارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتی ہمارے بھائی ہیں اور ہمارے دشمن ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کرتے ہیں آج ہم نے اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن عزیر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں