راہوالی :جرمانہ ادا کرنے سے انکاری ڈمپر ڈرائیور فرار
راہوالی (نمائندہ دنیا )جرمانہ ادا کرنے سے انکاری ڈمپر ڈرائیور فرار ہو گیا ۔موٹر وے پولیس انسپکٹر محمود احمد نے دوران پٹرولنگ تیزرفتار ڈمپرکو ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے سامنے روکا۔
اوورلوڈنگ اور لائسنس نہ ہونے پر ڈرائیور ڈمپر محمد محسن ساکن مظفرگڑھ کو جرمانہ کیا جو اس نے لینے سے انکار کردیا اور فرار ہوگیا موٹر وے پولیس انسپکٹر محمود احمد نے ڈرائیور کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر ادیا۔