شہباز پور کے مقام پر چناب سے نوجوان کی لاش برآمد

شہباز پور کے مقام پر چناب  سے نوجوان کی لاش برآمد

جلالپور جٹاں (نامہ نگار )شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب سے 17سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ،معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب میں مقامی افراد نے لاش کی۔۔۔

 نشاندہی کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خور اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے غوطہ خوروں کی کوششوں سے لاش کودریا سے نکال لیا گیا جسکی شناخت شرجیل کے نام ہوئی جو ایک ہفتہ قبل ہیڈ مرالہ کے مقام پر نوجوان کو ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود ڈوب گیا تھا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں