وزیرآباد میں 3 سال سے اشتہاری قتل کا مجرم گرفتار

وزیرآباد میں 3 سال سے اشتہاری قتل کا مجرم گرفتار

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے قتل کا اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ 3 سال قبل عبدالرحمن عرف ظل حسین نامی شخص نے موضع دھونکل کے رہائشی خالد پرویز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

 جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم قاتل اشتہاری ہو گیا جسے سب انسپکٹر سمیع اللہ کی زیر نگرانی ٹیم نے ہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل وزیرآباد ملک فیاض نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن کو قائم کرنے کے لیے اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانا بہت ضروری ہے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں