ملکر پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے :جماعت اسلامی
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ مظہر اقبال رندھاوا ،فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے غیور عوام 14 اگست یوم آزادی پاکستان ومعرکہ حق کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔
ہم قیام پاکستان کے سلسلہ میں مسلمانوں کی طویل جدوجہداورقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت ہمیں ایک آزاد ملک حاصل ہوا ،ملکر پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے ۔14 اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے ،زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن پوری جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منصور سہیل، محمد نذیر،خالد محمود چغتائی ،احمد سہیل،عثمان آصف بٹ،اعزاز بٹ، ارشاد انصاری ،بلال انصاری ،یاسر انصاری ،اسرار انصاری ، شیخ رضوان اللہ ، ساجد اسلم ودیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کریں گے اور عوام کو نہ صرف ایک قوم بنائیں گے ۔