پنجاب کالج کامونکے میں یومِ آزادی منانے کی تیاریاں

پنجاب کالج کامونکے میں یومِ آزادی منانے کی تیاریاں

کامونکے (تحصیل رپورٹر )یومِ آزادی کی تیاریوں میں پنجاب کالج کامونکے کا جذبہ عروج پر پہنچ گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کالج کامونکے میں یومِ آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں طلبہ و طالبات نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کامونکے زرغونہ خالد سعید تھیں جنہوں نے کالج کے احاطہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز اسامہ فضل، پرنسپل پنجاب کالج ندیم صدیق، وائس پرنسپل ذیشان حیدر، گرلز کالج کی پرنسپل شازیہ تبسم اور سماجی رہنما میاں ریاست علی بھی شریک ہوئے ۔ تقریب میں پرچم کشائی کی گئی، کیک کاٹا گیا اور مختلف شخصیات نے پاکستان کی آزادی اور اس کے مقاصد پر اظہارِ خیال کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر نے پودے لگا کر ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینے کا عزم کیا جبکہ طالبات نے \\\"پاکستان زندہ باد\\\" کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ کالج انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوان نسل کو قومی تہواروں کی اہمیت اور پاکستان کی ترقی میں اپنے کردار سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں