صوبائی وزیر مواصلات کا سیلاب سے متاثرہ ہنجلی پل کا دورہ

صوبائی وزیر مواصلات کا سیلاب سے متاثرہ ہنجلی پل کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن رانا محمد فیاض اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر کے ساتھ بڈھیانہ ظفر وال روڈ پر نالہ ڈیک کے سیلاب سے متاثرہ علی پور ہنجلی پل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف اور محکمہ ہائی ویز کے اعلیٰ افسر ہمراہ تھے ۔چیف انجینئر ہائی وے نارتھ، ایس ای گوجرانوالہ نے پل کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔معائنے کے دوران صوبائی وزیر نے پل کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور 720 فٹ طویل پل کی بحالی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے پل کے دونوں سروں پر حفاظتی دیواریں تعمیر کرنے اور عوام کی سہولت کیلئے فوری ری روٹ پلان جاری کرنے کا حکم دیا۔ رانا فیاض کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کے نقصان کا ازالہ کرے گی ،مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔علاوہ ازیں مہدی پور گاؤں میں سرکاری سکول اور بنیادی صحت مرکز کی بلڈنگ بھی پانی کی لپیٹ میں آگئی، سوکن ونڈ کے قریب رتہ جٹھول اور گگے میں پکی سڑک پانی میں بہہ گئی۔ 50 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کی وجہ سے متعدد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ،علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں