نوشہرہ :طلبہ کے درمیان تقریری ، ملی نغموں کے مقابلے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی زیر نگرانی حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کے عنوان سے گورنمنٹ ہائی سکول میں تحصیل کے سکولوں کے طلبا کے درمیان تقریری۔۔۔
ملی نغموں اور ٹیبلوز کے مقابلے ہوئے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے اساتذہ کو ان کی تربیت محنت و لگن سے کرنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں انہوں نے معرکہ حق کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فوج اور قوم کو مبارکباد دی ۔