آ زادی کے 78 سال بعد بھی ہم خود مختاری کی جنگ لڑ رہے :موسیٰ ندیم ملہی
گجرات(سٹی رپورٹر )سینئر نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چودھری موسیٰ ندیم ملہی نے کہاہے کہ آزادی کی قدر وہی جان سکتا ہے۔۔۔
جس نے غلامی میں زندگی بسر کی، ہمیں آزادی حاصل کیے ہوئے 78 سال ہونے کو ہیں مگر آج بھی ہم اپنی خودمختاری کی جنگ پاکستان کے اندر لڑ رہے ہیں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اگست کا مہینہ بہت مبارک ثابت ہوا ۔جس میں کم بیش 200سالہ جدوجہد کا ثمر ہمیں پاکستان کی صورت میں مل گیا ۔