تتلے عالی:ریڑھی بازار ویران ،بازاروں میں ہی ڈیرے

تتلے عالی:ریڑھی بازار ویران ،بازاروں میں ہی ڈیرے

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی کا ریڑھی بازار ویران، خوانچہ فروشوں نے بازاروں،چوک چوراہوں میں ڈیرے جما لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تتلے عالی مین چوک سمیت گوجرانوالہ،شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ ورکاں اور کامونکے روڈ،بازاروں میں پرتجاوزات سے شاہراہیں ،بازار سکڑنے اور ٹریفک مشکلات کے باعث انتظامیہ نے خوانچہ فروشوں کیلئے نوشہرہ ورکاں روڈ قدیمی قبرستان کی دوار کے ساتھ ریڑھی بازار قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس کیلئے باقاعدہ وہاں پر ریڑھیاں سجا کر بازار شروع کر دیا گیا تھا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خوانچہ فروشوں نے سڑکوں،بازاروں میں ڈیرے جما رکھے ہیں ٹریفک مسائل وتجاوزات دوبارہ سے قائم ہو گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں