دانش سکول سینٹر میں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایاگیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دانش سکول سینٹر آف ایکسی لینس بوائز سیالکوٹ میں یومِ آزادی پاکستان پورے جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منانے کیلئے تقریب ہوئی۔۔۔
جس میں سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ وسیم لودھی اور ڈائریکٹر سیالکوٹ ایئر پورٹ میاں عتیق نے خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل شہباز حسن ،اساتذہ اور طلبا بھی موجود تھے ۔تقریب میں طلبا نے ملی جذبے سے سرشار ڈرامہ، ٹیبلو اور تقاریر پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست کا دن ہمیں تجدیدِ عہد کی یاد دلاتا ہے کہ ہم سب نے ملکر اس وطن کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ آخر میں پرنسپل شہباز حسن نے تمام مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔