گوجرانوالہ پریس کلب میں پرچم کشائی،شہداکو خراج عقیدت
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ پریس کلب میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد،20پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا،شہدا کو خراج عقیدت پیش ، وطن عزیز کیلئے خصوصی دعا، پولیس بینڈ نے قومی ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں۔
سینئر صحافیوں ملک اکرم، اعظم بٹ، آصف صدیقی ،صدر پریس کلب رانا انصر شہزاد، جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر،سینئر نائب صدر شفقت عمران، نائب صدور نعمان راشد میر، بلال شفیق جنجوعہ‘فنانس سیکرٹری فہد بشیر جرال‘جوائنٹ سیکرٹری راجہ ماجد جہانگیر،انفارمیشن سیکرٹری ندیم ڈار،ممبران گورننگ باڈی ڈاکٹر عمر نصیر، اقبال مرزا،راجہ حبیب الرحمان، ایم شفیق،کاشف صابر خان،ڈاکٹر جاوید اکرم،رانا محسن خالد،شان بیگ، فرید سندھو،ملک مظہر، ٹیپو سلطان،تاثیر مغل، حافظ عرفان،لالہ عمران، عبدالخا لق ،جواد یوسف،شبیر حسین،فیصل مغل،سکندر حیات ، شہباز ،عثمان لطیف، احتشام شامی، یاسر جٹ،عتیق یوسف ضیا، میاں عتیق الرحمان،رانا حفیظ ،شہباز جٹ،ضیا بٹ،عظیم گجر، صبیح الرحمان،راشد کھوکھر، امتیاز اعوان، سجاد ڈار،ذیشان کھوکھر، کاشف راجپوت،آصف بٹ،میثم وقار،متین بزمی ودیگر نے قومی پرچم لہرایا۔ ملک اکرم، اعظم بٹ اور آصف صدیقی نے کہا آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا ، متحد ہو کر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ۔صدر پریس کلب رانا انصر شہزاد،جنرل سیکرٹری سردار ذیشان طاہر ودیگر نے شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں اور جوانوں نے بہت قربانیاں دیکر پیارا وطن حاصل کیا ،انہی کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔