سماجی شخصیت کی جشن آزادی تقریب،مستحقین کوچینی ،آٹاتقسیم
راہوالی (نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت حاجی خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے جشن آزادی ، معرکہ حق میں دشمنوں کیخلاف شاندار فتح پر پوری قوم ، حکومت اور افواج پاکستان کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرنے کے لیے بلوہاؤس راہوالی میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مہمانانِ خصوصی سابق وفاقی وزیرقانون و انصاف این این اے محمود بشیر ورک، امیدوار این اے 66بلال فاروق ، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ تھے جبکہ باؤ رانا علی فضل خاں ، سابق ناظم الیاس اشرف جندریا، سابق کونسلر عدنان انور بٹ، عرفان حمید چوہان، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ عرفان چاند بٹ، عقیل یونس بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں امام حسینؓ کے چہلم پر حسینی لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا،سینکڑوں مہمانوں کی نان حلیم چاول حلوہ سے تواضع کی گئی ،مہمانوں کی خدمت کے لیے لالہ سمیع اﷲ ، بلال مصطفی بٹ، شانی بٹ، نعیم مصطفی بٹ، عدنان مرتضیٰ بٹ ، حسین خالد بٹ نے دوستوں کے ہمراہ لنگر تقسیم کرنے کے انتظامات کررکھے تھے ۔ جشن آزادی کی خوشی میں خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے 100سے زائد مستحقین میں چینی اور آٹے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے میزبان اور دیگر مہمانوں کیساتھ جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا۔