تمام مسائل اللہ اور رسول ؐ کے احکامات پر عمل سے حل ہونگے :دائود رضوی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ دارالسلام میں منعقدہ 77 ویں سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
عہدے اور حکومتیں عارضی ہیں جبکہ داتا گنج بخش علی بن عثمان کی حکومت قیامت تک رہے گی،982 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی داتا صاحب کے دربار پر عقیدت مندوں کا ہجوم دن رات فیوض و برکات حاصل کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ و رسول ؐ کے احکامات کی پیروی میں ہے ،انہی احکامات پر عمل کرنے کی وجہ سے داتا علی ہجویری نے اتنا مقام و رتبہ پایا۔