اگست میں گرانفروشی پر 31 افراد گرفتار ،9 کاروباری مراکز سیل

اگست میں گرانفروشی پر 31 افراد  گرفتار ،9 کاروباری مراکز سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران یکم اگست سے اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 309 چھاپے مارے گئے۔۔۔

 769 خلاف ورزیوں پر 25 لاکھ 30 ہزار 5 سو روپے سے زائد کے جرمانے عائد، 31 افراد گرفتار جبکہ 9 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنررز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ پھل، گوشت، سبزیاں، برائلرمرغی، دودھ دہی، پٹرول اور دیگر اشیا کی مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیلئے فیلڈ میں متحرک رہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں