انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات

انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں  میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے  کھلاڑیوں میں انعامات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 گوجرانوالہ سٹی سپورٹس کمپلیکس کمشنر آفس میں ہوا ، مہمان خصوصی کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایم این اے شازیہ فرید نے کیک کاٹا ۔اس موقع پر فیصل امیر احمد خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر اور محمد جنید عرفان جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں