لدھیوالہ وڑائچ:گیپکو ٹیم نے بجلی چوری پکڑ لی، کنکشن منقطع
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ کے ایس ڈی او کے ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف چھاپے ،بجلی چور صارف کا کنکشن منقطع کر دیا۔
گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ کے ایس ڈی او میاں عمران نے میٹر انسپکٹر اور ڈیگر ٹیم کے ہمراہ فتح والا میں چھاپہ مارکر بجلی کی مین لائن سے کنڈ ا ڈال کر بجلی چوری کرنے والے فیصل اقبال کا کنکشن منقطع کر دیا جبکہ تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ایس ڈی او محمد عمران کی درخواست پر بجلی چوری کے مرتکب صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔