نوجوان ملکی ترقی میں کردار ادا کریں :عبدالرئوف مغل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تنظیم مغلیہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی جذبے ، ملی وحدت اور حب الوطنی کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے میں آئے ۔
حاجی عبدالرئوف مغل نے خطاب میں کہا کہ 14 اگست ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یہ وطن بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنے اسلاف کی جدوجہد کو یاد رکھے اور ملک و ملت کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور پاک افواج کی شاندار کامیابی کے بعد پاکستان آج عالمی سطح پر قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔صدر تنظیم مغلیہ پاکستان بابو عاصم انیس نے خطاب میں کہا کہ یوم آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ہمارے قومی عزم، اتحاد اور قربانیوں کی یادگار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں تجدیدِ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے ۔ تقریب میں تنظیم مغلیہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ حاجی امجد مغل، سینئر نائب صدر لالہ ظہیر احمد، سیکرٹری جنرل مرزا اشتیاق احمد، ڈپٹی سیکرٹری سرمد جاوید اپل و دیگر نے بھی شرکت کی ۔