تتلے عالی:اوور لوڈنگ اور ناقص سلنڈر 8 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں
تتلے عالی(نامہ نگار )روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر کارروائی کر تے ہوئے اوورلوڈنگ اور ناقص سلنڈر پر8گاڑیاں تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔
روزنامہ دنیا گوجرانوالہ کی تین روز قبل اشاعت میں اربوں روپے سے بننے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر اوور لوڈنگ سے سڑک کے برباد ہونے کی خبر شائع ہوئی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے اوور لوڈنگ کارروائی کی ۔ ڈرئیوروں ابرار سکنہ فیصل آباد مہران عادل سکنہ شیخوپورہ،حفیظ سکنہ شکرگڑھ،ثناء اﷲ سکنہ رحیم یار خان،یاسر علی سکنہ سمندری، احسان رشیدسکنہ شیخوپورہ کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔