فاسٹ فوڈ شاپ میں نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق

فاسٹ فوڈ شاپ میں نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ شاپ میں نوجوان پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ۔

بتایا گیا ہے کہ جگنہ کے رہائشی محمد جاوید نے پولیس کی درخواست دی کہ اس کا بیٹا 17 سالہ عبدالحنان برگر بائٹ فاسٹ فوڈ شاپ پر کام کرتا ہوا گرا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ عبدالحنان کے والد نے بیٹے کی موت پر شک و شبہات کا اظہار کیا جس پر پولیس نے ضابطہ فوجداری عمل میں لاتے ہوئے دفعہ 174 کی کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آ جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں