حافظ آباد :جلوسوں اورمجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ، ڈی پی او عاطف نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر نر جس خاتون جعفری نے حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے افسر وں نے چہلم کے مرکزی جلوس کی گزرگاہوں ،مین بازار اور فوارہ چوک کا دورہ کیااور وہاں پر جلوس اور مجلس کی سکیورٹی ،صفائی ستھرائی اور مختلف محکموں کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ جلوسوں اورمجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی گئی جبکہ محکمہ صحت، ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،میونسپل کمیٹی اور دیگر محکموں کی جانب سے خصوصی کیمپ بھی لگائے گئے ۔