دھاروکی میں چوروں کی یلغار، ایک رات 6وارداتیں

دھاروکی میں چوروں کی یلغار، ایک رات 6وارداتیں

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دھاروکی میں چوروں کی یلغار، ایک رات 6وارداتیں ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

 نواحی گاؤں دھاروکی میں چوروں نے اودھم مچا دیا جہاں ایک ہی رات میں سلیم ہنجرا کی موٹر سائیکل ، طفیل آسی کے کیبل ، سیٹھ محمد کے گھر سے دو تولے طلائی زیورات ، دو لاکھ اور گھریلو سامان، سیٹھ علی کا کھیتی باڑی والا ہل، چور جنازہ گاہ کا پمپ دوسری بار اتار کر لے گئے ۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق چوری کی یہ وارداتیں رات گئے ہوئیں ،چوری کی وارداتیں کا سلسلہ تواتر سے جاری ہیں مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، چوری ڈکیتی کی ایف آئی آر درج کرانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔واضح رہے کہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں ایس ایچ او کی تعیناتی4ہفتوں سے التوا کا شکار ہے جس سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔علاقہ مکینوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لئے کسی ایماندار، تجربہ کار، فرض شناس اور جرات مند انسپکٹر کو ایس ایچ او تعینات کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں