ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِاہتمام صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِاہتمام  صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے واک

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیرِاہتمام شہریوں میں صفائی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی آگاہی واک (جشن کی رونق، صفائی کا عزم ستھرا پنجاب) کا انعقاد کیا گیا۔

 واک کی قیادت کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر و چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی نوید احمد اور سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ نے کی۔ واک میں جی ڈبلیو ایم سی کے ورکرز،طلبا ، تاجر برادری اور شہریوں نے شرکت کی۔آگاہی واک ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جی ٹی روڈ پر نکالی گئی اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے بینرز، پلے کارڈز اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں