موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام جشن آزادی ، فلیگ مارچ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ریجن اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایم ایم ون کی۔۔۔
خصوصی ہدایت پر سیکٹر لاہور موٹروے (ایم 5، ایم 4، ایم 3)کی جانب سے 78 واں یوم آزادی پاکستان سکھر اور بہاولپور میں جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ مقررہ مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات، قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹنے ، فلیگ مارچ جو قومی وقار اور یکجہتی کی علامت ہے ۔ٹول پلازے پر سٹال لگائے گئے اور پرچموں سے سجائے گئے ،ٹول پلازے پر لگائے گئے سٹال پر پرچموں سے قومی حب الوطنی پر مبنی فلیکسز اور بینر لگائے گئے ۔ مسافروں میں تحائف اور قومی پرچم تقسیم کیے گئے ۔ بچوں کو مٹھائیاں، چاکلیٹ اور جوسز اور تحائف پیش کیے گئے ۔اس موقع پر کمانڈر لاہور، سیالکوٹ موٹروے (ایم 5، ایم 4، ایم 3) ایس پی عبدالرزاق معہ افسر وں اور اہلکاروں نے تجدید عہد کیا کہ پوری دیانت داری اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت اور وطن کی سلامتی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔