حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار

حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کریک ڈاؤن ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 ملزم گرفتار کرلئے جن میں محمد سلیم اور شاہد شامل ہیں۔

 چھاپہ مار کارروائیوں میں ملزموں سے مجموعی طور پر 72 لاکھ 8 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔ملزموں سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لئے گئے ،رقوم کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔ملزموں کے دیگر ساتھی بیرون ملک سے گینگ چلا رہے تھے ،ملزم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رقوم وصول کرکے غیر قانونی طریقے سے پاکستان منتقل کرتے تھے ۔حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں